بین ریاستی خبریںسرورق

بی جے پی ایم پی کی بہو نے نس کاٹ کرخودکش کی دھمکی پر مبنی ویڈیو کیاوائرل

گرفتار
social-media

لکھنؤ: (اردودنیا.اِن)لکھنؤ کی موہن لال گنج سیٹ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کوشل کشور کے گھر چلنے والے خانگی تنازعہ نے اتوار کی رات ایک خطرناک موڑ لیا۔ ان کی بہو انکیتا سنگھ نے اپنے ہی گھر کے سامنے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی ۔ فوری طور پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے سول اسپتال میں داخل کرایا۔ اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔انکیتا نے خود کشی کی کوشش سے قبل 5 منٹ 10 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی، جو، وائرل ہوچکا ہے۔

اس میں انکیتا رو رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ میں اس دنیا سے جارہی ہوں۔ انکیتا نے کہا کہ آیوش میری غلطی نہیں تھی ، لیکن تم نے میرے زندہ رہنے کی کوئی وجہ نہیں چھوڑی ہے۔ تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے،ایک بار بھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیا ہو گا؟ اگر آپ کی والدہ ایم ایل اے ہیں اور والد ایم پی ہیں تو کوئی بھی میری بات نہیں سنے گا۔ انکیتا نے اتوار کے آخر میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور اس کے بعددوبگا ممبر پارلیمنٹ کے گھر گئی ، وہ وہاں آیوش کو بلانے لگی ۔

جب پولیس والوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،تو انکیتا نے ہاتھ کی نس کاٹ لیا۔اتوار کے روز آیوش حضرت گنج پولیس اسٹیشن کے سامنے حاضر ہوئے، اس سے قبل وہ فرار تھے،اور ویڈیو وائرل کرکے اپنی اہلیہ انکیتا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

انکیتا نے نارکو ٹیسٹ کی درخواست کی۔2 مارچ کی شام 2 بج کر 40 منٹ پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کوشل کشور کے بیٹے آیوش پر فائرنگ ہوئی، اس معاملہ میں بعد میں آیوش کے بہنوئی آدرش کو پولیس نے سازش کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے دعوی کیا کہ آیوش نے کچھ لوگوں کو پھنسانے کے لئے بھابھی پر فائرنگ کی تھی۔ آدرش کو پولیس نے جیل بھیج دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button