اسپورٹس

 7 سال بعد ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو کیا کلین سویپ

کپتان پولارڈ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔ سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیریبین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت کر کلین سوئپ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے آخری ون ڈے میچ ڈیرن براوو (102) ، شائی ہوپ (64) اور کپتان کیرن پولارڈ (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر جیتا۔اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی ،

لوئر آرڈر کے بلے باز وانندو ہسرانگا نے 60 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80 اورآشین بنڈارہ کی 74 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کھیلی گئی55 رنز کی اننگز رنز کی بدولت 50 اوور میں چھ وکٹوں پر 274 رنز بنائے۔

اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن بعد میں شائی ہوپ اور ڈیرن براوو نے ذمہ داری سنبھالی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی طرف سے براوو 132 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے ، ہوپ 72 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64رنز بنائے ،

کپتان پولارڈ نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے 274کاہدف 48.3 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان حاصل کرلیا۔ اور سیریز 3-0سے اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ 2014 کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی بار ہوم سرزمین پر کلین سوئپ کیا ہے۔ براوو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے اور شائی ہوپ کو سیریز میں عمدہ کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button