بین الاقوامی خبریں
-
شامی اہداف پر اسرائیلی حملے
راملہ: (ایجنسیاں)اسرائیلی فوج نے کہا کہ پڑوسی ملک شام سے اس پر ایک میزائل داغا گیا تھا اور اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شامی اہداف کو میزائلوں کا نشانہ بنا یا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کے ڈیمونا قصبے کی فضا سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھی، جو کسی ممکنہ…
مزید پڑھیں » -
کوروناوائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 3071625ہوگئیں
واشنگٹن: (ایجنسیاں)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3071625ہوگئیں،کیسز14کروڑ44لاکھ31ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں583330ہو گئیں،کیسز3کروڑ26لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 184672ہو گئیں،کیسز1کروڑ59لاکھ24ہزار سے زائد…
مزید پڑھیں » -
مسجد حرام میں متعدی امراض کی روک تھام کے لیے ہوا کو صاف رکھنے کا جدید ترین نظام
ریاض: (ایجنسیاں)کرونا وائرس جیسی وبائی مرض کے تناظر میں مملکت سعودی عرب نے رواں سال رمضان کے سیزن کے دوران حرمین شریفین میں تمام احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے تاکہ معتمرین کرام، نمازیوں، زائرین اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی…
مزید پڑھیں » -
پاکستان: کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکہ متعدد ہلاک
کراچی: (ایجنسیاں)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 21 اپریل بدھ کی رات کو یہ دھماکہ ہوٹل سرینا کی پارکنگ میں ہوا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی وقت کے مطابق یہ دھماکہ رات کے تقریباً سوا دس بجے ہوا۔پولیس حکام…
مزید پڑھیں » -
سعودی عرب: دنیا کی سب سے بڑی لگژری کروز سروس کا آغاز
ریاض: (ایجنسیاں)سعودی عرب میں موسم سرما کے موقع پر شہریوں کو دنیا کے سب سے بہترین اور لگژری بحری جہاز کی سیر کرائی جائے گی، اس سلسلے میں سعودی کمپنی نے معاہدہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے سعودی کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں کے موسم سرما کے دوران بحیرہ…
مزید پڑھیں » -
جاپانی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز فالج سے بیہوش
پیرس: (ایجنسیاں)پیرس سے ٹوکیو جانے والے جاپانی ایئر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج اٹیک آنے پر بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئر ویز…
مزید پڑھیں » -
امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی مشین ایجاد
واشنگٹن: (ایجنسیاں)امریکہ میں ایک ایسی مشین تیار کر لی گئی ہے جو آنکھ کی پتلیوں کی حرکت ریکارڈ کرے گی اور اس طریقے سے سچ اور جھوٹ کا 90 فیصد تک بالکل صحیح تعین ہوسکے گا۔ امریکہ کی ایک ٹیکنالوجی فرم کونویرس نے 90 فیصد تک جھوٹ اور سچ کا…
مزید پڑھیں » -
پاسداران انقلاب حوثیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہی ہے: کمانڈر القدس فورس
دبئی:(ایجنسیاں)ایرانی القدس فورس کے کمانڈر کے معاون برائے اقتصادی امور رستم قاسمی نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو ہتھیار اور تربیت فراہم کیے جانے کا اقرار کیا ہے۔قاسمی نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایرانی…
مزید پڑھیں » -
کویت:رشتہ سے انکارپرعورت کا بہیمانہ قتل، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار
دبئی:(ایجنسیز)کویت میں ایک شقی القلب نوجوان نے رشتہ سے انکار پرخاتون کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی سے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ہے اور پھر اس کی لاش اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرگیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گہرے دکھ اور…
مزید پڑھیں » -
عائشہ قذافی کو یورپی یونین کی عاید کردہ پابندیوں سے چھٹکارا مل گیا
دبئی:(ایجنسیاں) یورپی یونین کی ایک عدالت نے لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل مُعمر قذافی کی صاحبزادی عائشہ قذافی کا نام سنہ 2011 کو تیار کی جانے والی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عائشہ قذافی بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے…
مزید پڑھیں »








