قومی خبریں

اتر پر دیش میں 17 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

لکھنؤ :31 دسمبر (ایجنسیز ) اتر پردیش حکومت نے نئے سال کے آغاز سےہی حکومت نے 17 آئی اے ایس افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ نئے ضلع مجسٹریٹ کو بلرام پور ، پرتاپ گڑھ ، گونڈہ ، مر زا پور ، متھرا ، چندولی ، کشی نگر ، سون بھدر ، فتح پور ، اوریہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ غازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کنچن ورما کو اترپردیش میڈیکل سپلائی کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر لکھنؤ بنایا گیا۔

نوئیڈا کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر شروتی کو بلرام پور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ بلرام پور ضلع مجسٹریٹ کرشنا کرونیش بطور وائس چیئرمین غازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی گونڈہ کے ڈی ایم نتن بنسل کو پرتاپ گڑھ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔

اترپردیش حکومت کے چیف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری مارکنڈے شاہی کو گونڈہ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ہاتھرس کے ضلع کلکٹر پروین کمار لکشکر کو مرزا پور ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔غازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین ، کنچن ورما ، اترپردیش میڈیکل سپلائی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ، لکھنؤنوئیڈا کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر شروتی کو بلرام پور کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پرفتح پور کے ڈی ایم سنجیو سنگھ کو چندولی کا ضلعی مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔چندولی ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چاہل متھرا کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے۔اوریا ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ دوم کو سون بھدرا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔

سون بھدر ڈی ایم ایس راجنگم کو کشی نگر ڈی ایم بنا یا گیا ہے۔اترپردیش گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری اپوروا دبے بطور فتح پور ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ جل نگم جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر رمیش رنجن ہاتھرس کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے۔مرزا پور کے ضلع مجسٹریٹ ، سشیل کمار پٹیل کو لکھنؤ جل نگم میں جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ ملا کشی نگر ضلع مجسٹریٹ بھوپندر ایس چودھری کو محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل میں خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

لکھنؤ کے فوڈ ایڈیشنل کمشنر ، لیگل میٹرولوجی کنٹرولر سنیل کمار ورما بطور اوریا ضلع مجسٹریٹ پرتاپ گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ روپش کمار کو شوگر اور گناوکاس محکمہ میں خصوصی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے۔سروگیا رام مشرا ، متھرا کے ضلع مجسٹریٹ کو ریاست کے ٹیکس محکمہ کا خصوصی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button