دلچسپ خبریں

اجمیر : شادی کی سالگرہ پر بیوی کودیا تحفہ ، چاند پر خریدی 3ایکڑ زمین

اجمیر:28/ڈسمبر (ایجنسیز) ہر کسی کا سپنا ہوتا ہے کہ وہ چاند پر اپنے لئے زمین خرید سکے۔ اجمیر کی سپنا انیجہ کا یہ خواب حقیقت میں بدل گیا ، جب اس کے شوہردھرمیندر انیجہ نے شادی کی سالگرہ پر انہیں چاند پر تین ایکڑ زمین خرید کر تحفہ میں دی۔

دھرمیندر نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لئے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اور اسی لئے انہوں سپنہ انیجا کو چاند پر زمین خرید کر دی۔انہوں نے کہا 24 دسمبر کو ہماری شادی کی سالگرہ تھی۔ میں ان کے لئے کچھ کرنا چاہتاتھا۔ ہر کوئی کا ر اور جیولری جیسی چیزیں تحفہ میں دیتاہے ، لیکن میں کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا۔اسی لئے میں نے اس کے لئے چاند پر زمین کی خریدی۔ دھرمندر نے نیو یارک شہر ، یو ایس اے کی ایک فرم لوناسوسائٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ زمین کی خریدی۔ انہوں نے کہا کہ اسے خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے میں تقریبا ایک سال لگ گیا۔انہوں نے کہا بتایا مجھے خوشی ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں چاند پر زمین خریدنے والا راجستھان کا پہلا شخص ہوں۔ دھرمیندرکی بیوی نے کہا کہ انہیں اپنے خاوند سے اسطرح کے خاص تحفہ کی امید نہیں تھی۔ سپنا نے کہا میں بہت خوش ہوں۔ مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ وہ مجھے کچھ خاص تحفہ دیں گے۔ سالگرہ کا پروگرام پروفیشنل ارگنائزیشن کے ذریعہ کیا گیا تھا اور ڈیکور یشن ایک دم رئیل محسوس کرا رہی تھی۔ ایسا لگ رہاتھا جیسے ہم چندرما پرہیں۔پروگرام کے وقت ، انہوں نے تحفہ کے طور پر مجھے چاند پر زمین کے دستاویزات دیئے۔ کچھ مہینوں پہلے ، بودگیا کے شہری نیرج کمار بھی اداکار شاہ رخ خان اور مرحوم سشانت سنگھ راجپوت سے پریرت ہوکر اپنے جنم دن پر چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button