پٹنہ:(اردودنیا.اِن)احمد آباد ۔ برونی ایکسپریس میں اہل وعیال کے ساتھ مظفرپور لوٹ رہے مڑوارہ سیائوپٹی کے رہنے والے ایک کوروناپوزیٹیومسافرکی چلتی ٹرین میں موت ہوگئی ۔ٹرین کے مظفرپور پہنچنے کے بعد اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ ، ریلوے اسپتال کے ڈاکٹر ، آر پی ایف اور جی آر پی کے افسران کی مودگی میں لاش کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر اتاراگیا۔ کورونا پروٹوکول کے تحت لاش کوٹرین کے کوچ بی ۔ 4 سے اتاراگیا۔
اس سلسلے میں ان کے رشتہ دار نے بتایاکہ وہ چار دن پہلے سورت میں کورونا جانچ میں پوزیٹیو پائے گئے تھے ۔وہاں علاج صحیح طریقے سے نہیں ہوسکا۔ ڈاکٹروں نے بتایاکہ ابھی وہ ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں ان کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ اس کے بعد کورونا سے متاثر شخص اہل وعیال کے ساتھ سورت سے مظفرپورکیلئے روانہ ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق متاثر شخص کوچ کے 22نمبر برتھ پر سفرکررہے تھے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ 19نمبر برتھ پر سفر کررہی تھی۔گھروالوں نے بتایاکہ اچانک ان کی طبیعت داناپور سے پہلے بگڑنے لگی۔ ریلوے کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی ، داناپور میں ریلوے کے ڈاکٹر ، آر پی ایف اور جی آر پی کے افسر موقع پر پہنچے۔ متاثرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور ٹرین سے اتارکر داناپورمیں علاج کرانے کوکہا۔لیکن گھروالوں نے انہیں مظفرپورلے جانا چاہ رہے تھے ، اسی وجہ سے ٹرین سے اترنے سے انکار کردیااور مظفرپورپہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔



