تلنگانہ کی خبریں

اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ کی جانب سے اردو آن لائن بنیادی کورس کا آغاز

shashanka IAS

کریم نگر ۔22/ڈسمبر(اردودنیانیوز) ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہے کہ ڈائرکٹر وسکریٹری ریاست تلنگانہ اردو اکیڈمی جناب رحیم الدین انصاری کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات کے بموجب اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ کی جانب سے اردو آن لائن بنیادی کورس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اردوزبان اپنی لسانی خوبیوں کی وجہ عالمی سطح پر کافی مقبولیت رکھتی ہے اور یہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ شائستگی کی علمبردار اس زبان کی بقاء کے لئے ریاست تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ذریعہ مختلف کورسس کا آغاز کیا گیا جن میں مختصر مدتی آن لائن اردو بنیادی کورس بھی شامل ہے جس کے ذریعہ اردو سیکھنے کےخواہش مند اصحاب رجسٹریشن کے بعد اس کورس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔
کورس کی خصوصیات کچھ اسطرح ہیں۔
اس کورس کو ماہر تعلیم کےزیر سرپرستی تیار کیا گیا جس کے ذریعہ اندرون ایک ہفتہ اردو زبان سیکھی جاسکتی ہے ۔

آن لائن تدریس کے پلیٹ فارم سے کورس کی بہ آسانی رسائی کی جاسکتی ہے ۔
کورس فیس کی آن لائن ادائیگی کے لئے محفوظ طریقے دستیاب کئے گئے ۔

کورس کے اسباق ساکن و متحرک تحریر ، سمعی و بصری سہل ترین کوئز پر مشتمل ہیں ۔ کورس کا مواد پورٹیبل ڈاکیومنٹ فائیل ( پی .ڈی .ایف) کی شکل میں دستیاب کیا گیا ہے۔

کورس چار آسان حصوں پر مشتمل ہے۔ 1 .حروف تہجی و اعداد 2. نصف اشکال اعراب و ان کے حرکات 3.حروف اور آوازوں کی شناخت 4 . دو حرفی اور سہ حرفی الفاظ کی شناخت۔
بصری اسباق میں روایتی اور کیلی گرافی ( خطاطی) طریقہ تدریس شامل ہیں ۔

کورس کے مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو حاصل کئے گئے نشانات کی بنیاد پر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے اسناد فراہم کئےجائینگے۔ کورس کی فیس -/300 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ کورس رجسٹریشن کے لئے ویب سائیٹ https://ecourse.urduacademyts.com
ملاحظہ کریں ۔ مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 9160048786 پر ربط کریں ۔

ضلع کلکٹر نے ضلع کی عوام سے اپیل کی کہ اس مختصر مدّتی آن لائن اردو بنیادی کورس سے استفادہ کریں ۔ اردو جو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہے ریاست تلنگانہ میں کافی مقبولیت رکھتی ہے اس زبان سے واقفیت نہ رکھنے والے اصحاب کے لئے یہ بنیادی کورس کافی فائدہ مند رہے گا ۔

:مزیدخبروں کے لئے کلک کریں

https://urduduniya.in/2020/12/22/%d9%be%d8%af%d8%a7%d9%be%d9%84%db%8c-%d8%b6%d9%84%d8%b9-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%a9%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%a7%d8%ae%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9/

متعلقہ خبریں

Back to top button