اروندکجریوال کی بیٹی کو دھوکہ دینے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی بیٹی کو دھوکہ دہی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر ساجد (26)، کپل (18) اور منونندر سنگھ (25) کو بھرت پور ماتھورا بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ساجد کا تعلق ہریانہ کے نوح سے ہے جبکہ کپل اور سنگھ متھرا کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم وارث (25) ابھی تک مفرور ہے۔ ان چار میں سے ایک نے مبینہ طور پر وزیر اعلی کی بیٹی سے 34000 روپے کادھوکہ دیا۔ ملزمان نے ای کامرس کے پلیٹ فارم پر بطور خریدار وزیر اعلی کی بیٹی سے رابطہ کیا تھا جس نے سوفہ فروخت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ڈالا تھا۔
افسر نے بتایاکہ تینوں نے کمیشن کی خاطر وارث کے لئے کام کرتے تھے۔ منوندر نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کپل اور ساجد کے بینک اکاؤنٹ کھولے، جس کے لئے انہیں کمیشن ملا۔ دھوکہ دہی کی رقم وارث کے کھاتے میں ٹرانسفر کردی گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ نے صوفے کو فروخت کرنے کے لئے ای کامرس پلیٹ فارم پرڈالا تھا۔ اس شخص نے ابتدائی طور پر متاثرہ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات کی تصدیق کے لئے برائے نام رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی۔
عہدیدار کے مطابق اس شخص نے بیچنے والے (وزیر اعلی کی بیٹی) کو کیو آر کوڈ بھیجا اور اس سے اس کو اسکین کرنے کو کہا تاکہ مقررہ قیمت اس کے اکاؤنٹ میں بھیجی جاسکے، لیکن رقم وصول کرنے کے بعد اس کے اکاؤنٹ میں سے 20000 روپے کاٹ لیا گیا۔



