
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیچھے برطانوی اسٹرین ہے ، سیمپلز کے تجزیے میں اس کا حیران کن انکشاف ہوا ہے۔امراض قابو میں رکھنے کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دہلی میں برطانوی اسٹرین کے 400سے زیادہ کیسز اور ہندوستانی ڈبل میوٹینٹ کے کیسز پائے گئے ہیں۔ ہندوستان بھر میں لگ بھگ 11 فیصدسیمپلز تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔
جمعہ کے روز کورونا کے 3.32 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2263 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا یہ نیا نیا ریکارڈ ہے۔اس کے علاوہ مجموعی طور پر 1644 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانوی اسٹرین کی بات کریں تو اس وقت ملک میں 1644کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ جنوبی افریقی اسٹرین کے 112 ، برازیلی اسٹرین میں ایک اور ڈبل میوٹینٹ کے 732 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔
این سی ڈی سی کے مطابق مارچ کے مہینے سے دہلی میں برطانوی اسٹرین کے معاملات دوگنے ہوگئے ہیں۔ این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر سوجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ برطانوی اسٹرین ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں اس کی مختلف صورتحال ہے۔



