

نئی دہلی(ایجنسی) الیکٹرسٹی قانون ترمیمات سے کسانوں کوکسی طرح کانقصان نہیں ہے۔کسانوں کومنظورکردہ سبسڈی جاری رہیگی۔این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیرتوانائی آرکے سنگھ نے یہ جانکاری دی۔خبروں کے مطابق الیکٹرسٹی بل میں ترمیمات کے تحت نئے بجلی کنکشن کیلئے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔ملک بھرمیں الیکٹرسٹی تقسیم کاری ایجنسیوں پرلازمی کردیاگیاہے کہ بڑ ے شہروں میں ۷؍دنوں۔میونسپل علاقوں میں ۱۵؍دنوں اوردیہی علاقوں میں ۳۰؍دنوں میں نئے کنکشن دیئے جائیں،نیزبغیرمیٹرکنکشن نہیں دیئے جائینگے جواسمارٹ پری۔پیڈیاپوسٹ پیڈمیٹرکے طورپر فرا ہم کئے جائینگے۔مرکزی وزیرتوانائی نے واضح کیاکہ بجلی سروس فراہم کرنے میں تاخیرپرجرمانہ عائدکیاجاسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق الیکٹرسٹی بل میں ترمیمات سے متعلق کسان طبقہ میں سبسڈی کم ہونے کااندیشہ ظاہرکیاجارہاتھا،جس پرتوجہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرتوانائی آرکے سنگھ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔



