فتح پور :17 دسمبر (ای میل )تھانہ چاند پور کے گاؤں مکران پور میں گھر کے باہر کھیل رہے ایک بچے کو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی۔ بچے کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے کانپور لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران بچے کی موت ہوگئی۔مکران پور گاؤں کا باشندہ سنت رام کا 4 سالہ بیٹا پریانشو بدھ کے روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ اسی وقت تین نوجوان موٹرسائیکل پر تیز رفتار سے ٹکر مار دی ۔ جس کی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئیں۔ تشویشناک حالت میں بچے کو علاج کے لئے CHC میں داخل کرایا گیا۔ یہاں کی نازک صورتحال دیکھ کر ڈاکٹر نے اسے کانپور ریفر کر دیا۔ کانپور کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران بچے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے والد کی تحریر پر رپورٹ درج کرلی ہے۔ موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔ اسٹیشن انچارج دینہال نے بتایا کہ والد نے تحریر دی ہے۔ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی تلاش کی جارہی ہے۔