مونگیر:(اردودنیا.اِن)خانقاہ رحمانی مونگیرمیں نئے سجادہ نشیں کی دستاربندی کی تقریب میں،امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانیؒ کے خطبات کامجموعہ’صدائے ولی‘کااجراء ہوا۔امیرشریعت ؒ کے فرزند،سجادہ نشیں محترم مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے اجراء کیا۔انھوں نے یہ بھی کہاہے کہ امیرشریعتؒ دنیاسے رخصت ہوگئے ،لیکن ان کے ملفوظات باقی ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ مرتب کتاب کومبارک باددیتاہوں اوردعاء کرتاہوں کہ جس طرح انھوں نے امیرشریعت ؒ کی حیات مبارکہ میں ان کے خطبات وبیانات کوعام کرنے کی خدمت انجام دے رہے تھے،اسی طرح آئندہ بھی کام کرتے رہیں اورحضرت کے ملفوظات ،ان کے بیانات وخطبات کوپھیلاتے رہیں۔
تقریب میں امیرشریعتؒ کے خلفاء ،کرناٹک کے امیرشریعت اورآسام کے امیرشریعت سمیت مقتدرعلماء موجودتھے۔یہ کتاب حافظ محمدامتیازرحمانی نے مرتب کی ہے جوخانقاہ رحمانی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔حافظ محمدامتیازرحمانی اول دن سے امیرشریعتؒ کی خدمت میں رہے ہیںاورکافی لانباعرصہ گزارا،انھوں نے دوونوں امیرشریعت کی سرپرستی میں کام کیاہے۔حافظ محمدامتیازرحمانی نے ’نقوش تاباں‘ ،’اصلاح معاشرہ کی شاہراہ‘ ،’مسلم پرسنل لاء اورہندوستانی قانون‘ ،’کیا1857پہلی جنگ آزادی تھی‘ ،’حضرت امیرشریعت رابع ؒ کے خطبات کامجموعہ‘ ،’امیرشریعتؒ آپ سے مخاطب ہیں‘ اوراس طرح کی کئی چھوٹی بڑی کتابیں اوررسائل ترتیب دے چکے ہیں۔حافظ محمدامتیازرحمانی نے امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمۃ پرلکھے گئے مضامین کا مجموعہ بھی تیارکیاہے جوتین سوسے زائدصفحات پرمشتمل ہے۔



