تلنگانہ کی خبریں

انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ

کورونا کے خوف سے بیٹے نے ماں کی نعش کو شمشان گھاٹ میں چھوڑ دیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک اور واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں کی نعش کو آخری رسومات انجام دئیے بغیر شمشان گھاٹ میں چھوڑ کر چلے گیا ۔ ہم نے ایسے کئی واقعات کو دیکھا اور پڑھا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے پر بچوں نے والدین کو گھر سے نکال دیا ۔ کورونا سے مرنے پر آخری دیدار کے لیے بھی نہیں پہونچے تاہم ضلع نظام آباد میں ایک تازہ واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔

سگی ماں کے انتقال پر ایک بیٹا اپنی ماں کی آخری رسومات انجام دئیے بغیر نعش کو شمشان گھاٹ میں چھوڑ کر چلا گیا ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے پرگتی نگر کے سرواجینک شمشان گھاٹ میں پیش آیا ۔ ایک ضعیف خاتون کی نعش کو آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے تین افراد نے شمشان گھاٹ پہونچایا ۔ نعش کو جلانے کیلئے لکڑی لانے کا بہانہ کرتے ہوئے تین افراد چلے گئے جو دوبارہ شمشان گھاٹ نہیں پہونچے ۔

زیادہ وقت گذر جانے کے باوجود تین افراد کے واپس نہ آنے پر شمشان گھاٹ کے واچ مین نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مقامی پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر پولیس نے ضعیف خاتون کی نعش کو ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا ۔ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ تین افراد میں اس ضعیف خاتون کا ایک بیٹا ہے ۔ ماں کی کورونا سے موت واقع ہوجانے کے شک سے اس نے نعش کو شمشان گھاٹ میں چھوڑ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button