قومی خبریں

انڈیا میں یو۔کے سے آنے والے فلائٹ بند

 

۲۲؍دسمبرسے قبل یو۔کے سے انڈیا آنے والے فلائٹ کے تمام مسافروں کوآر۔ٹی۔بی سی آرٹیسٹ لازمی کردیاگیاہے۔

نئی دہلی(ایجنسی) کرونامیں پراسرارشدت سے برطانیہ کے متاثرہونے کی خبروں کے پیش نظر انڈیانے یو۔کے سے آنے والے تمام فلائٹس ۳۱؍دسمبرتک بندکئے جانے کااعلان کیاہے۔سوشل میڈیاسے ملی جا نکاری کے مطابق مرکزی وزارت شہری ہوابازی نے اعلان کیاہے کہ برطانیہ میں کروناسے متعلق پیداشدہ سنگین حالات کے پیش نظر یو۔کے سے آنیوالی تمام فلائٹ ۲۲؍دسمبرسے ۳۱؍دسمبرتک بند رہیگی ۔ خبروں کے مطابق دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال اورراجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوٹ نے برطانیہ میں کروناکی شدت کے پیش نظریو۔کے سے آنیوالی تمام فلائٹ بندکرنے کامطالبہ کیاتھا۔مرکزی وز یر صحت ڈاکٹرہرش وردھن نے مزیدجانکاری دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ ۲۲؍دسمبرسے قبل یو۔کے سے انڈیا آنے والے فلائٹ کے تمام مسافروں کوآر۔ٹی۔بی سی آرٹیسٹ لازمی کردیاگیاہے۔

مزید خبروں کےلیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button