اسپورٹس

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف بنایاریکارڈ

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف بنایاریکارڈ

 

گالے،25؍جنوری ( اردودنیا.اِن) انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلی جارہی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کچھ ایسا ہوا جو اس سے پہلے کسی ٹیسٹ میچ کے دوران نہیں ہوا تھا۔ گالے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سری لنکا کی ٹیم ایک الگ انداز سے آل آئوٹ ہوئی ۔ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 381 رنز بنائے ، جب کہ دوسری اننگز میںصرف 126 رنز پرسمٹ گئی۔

145 سال کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کی تمام وکٹیں ایک ہی طریقے کے گیندباز نے حاصل کی ہو۔ انگلینڈ کے تیز بولروں نے پہلی اننگز میں سری لنکا کو آل آئوٹ کردیا جبکہ دوسری اننگز میں تمام وکٹ اسپنر کے کھاتے میں گئیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

38 سالہ فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ دنیا کے سب سے عمر دراز گیندباز بن گئے جنہوں نے کسی ٹیسٹ کی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 29 اوور میں 40 رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ تین وکٹیں مارک ووڈ نے حاصل کیں جبکہ ایک سیم کرن نے حاصل کیا۔ تینوں ہی تیز بولرہیں اور سری لنکا کی پوری 10 وکٹیں تیز گیندبازوں نے حاصل کیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ڈوم بیس اور جیک لیچ نے اسپنر کا ایک جال تیار کیا جس میں ٹیم کو صرف 126 رنز پر ڈھیر کردیا۔

بیس نے 16 اوورز میں 49 رن دے کر 4 جبکہ لیچ نے 14 اوورز میں 59 رن پر 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ روٹ نے دووکٹیں حاصل کیا۔ دوسری اننگز میں تمام 10 وکٹیں اسپن گیندبازوں نے حاصل کی ، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button