بین الاقوامی خبریںسرورق

اوسلو: ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 29 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق ناروے میں 27 دسمبر سے امریکہ کی تیار کردہ فائزر کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 42 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔خبر رساں ایجنسی  کہ  مطابق ویکسین لگوانے کے بعد 75 سے 80 سال کی عمر کے 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم فائزر ویکسین لگانے والے بزرگ افراد کی اموات کب ہوئیں تفصیل نہیں بتائی گئی

نارویجن میڈیسن ایجنسی کے چیف فزیشن سیگار ہورٹیمو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگنے کے بعد بخار اور متلی ہونا عام ہے اور پیچیدہ صحت کے مسائل رکھنے والوں کے لیے ویکسین کے ضمنی اثرات مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 29 افراد کی موت کی بنیاد پر ویکسین کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم ڈاکٹروں کو ویکسین لگانے سے پہلے مزید باریک بینی سے صحت کا جائزہ لینا ہوگا۔ جن کی صحت بہت خراب ہو یا عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔

دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد مرنے والے 29 افراد میں اکژ بزرگ شامل ہیں۔ فائزر کمپنی کے مقامی نمائندے کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد اموات کا علم ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متعلقہ معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button