تلنگانہ کی خبریں

اوٹکور:شادی سے انکار پر معشو قہ کا 34 دنوں سے عاشق کے گھرپر دھرنا

اوٹکور:(محد حسین)ضلع نارائین پیٹ اوٹکور منڈل مستقر میں تبسم سلطانہ  نے اپنے عاشق محمد فہیم الدین کے گھر کے سامنے گذشتہ 34 دن سے دھرنا دے رہی ہیں۔تبسم سلطانہ نے بتایا کے گذشتہ پانچ سالوں سے محمد فہیم الدین نےمجھ سے شادی کا وعدہ کرتے ہوے رسم کی تقریب بھی انجام دی گئی تھی۔

لیکن محمد فہیم الدین اپنی بات سے مکرتے ہوے کسی اور لڑکی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔تبسم  نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے تھے۔اب اچانک شادی سے انکارپر انھیں سخت صدمہ پہونچاہے-تبسم سلطانہ نے کہا کہ وہ انصاف ملنے تک فہیم کے مکان کے سامنے احتجاج جاری رکھیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button