اسپورٹس

آئی پی ایل 2021میں نہیں کھیلنے کے باوجود شریش ایئرکوملیں گے 7 کروڑ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن میں دہلی کیپٹل کی ٹیم نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اتر ے گی ،انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں چوٹ کی وجہ سے شریش ائیر آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ تاہم شریس ائیر کو چودھویں سیزن سے باہر ہونے کے باوجود مالی نقصان برداشت نہیں کرنا ہوگا۔ دہلی کیپٹل ائیر کو اس سیزن کی مکمل فیس ادا کرے گی ۔

دہلی کیپٹل کے ساتھ شریس ائیر کا سالانہ معاہدہ 7 کروڑ روپئے کا ہے۔ آئی پی ایل کے قواعد کے مطابق دہلی کیپٹل شریش ایئر کو ان کی پوری تنخواہ دے گی ۔ 8 اپریل کو شریش ائیر کے کندھے کی سرجری ہونی ہے۔بی سی سی آئی کی انشورنس پالیسی کے تحت شیریش ائیر کو پوری تنخواہ ملے گی۔ 2011 میں بی سی سی آئی نے یہ قانون نافذ کیا تھا کہ اگر بورڈ کے معاہدے کا کوئی بھی کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو جاتا ہے ، تو اس کو آئی پی ایل ٹیم کو پوری تنخواہ دی جائے گی۔

چونکہ شیریش ائیر ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں ، اس لئے انہیں بی سی سی آئی کے قانون کا فائدہ ملے گا۔ بی سی سی آئی کا یہ قاعدہ ان کھلاڑیوں پر نافذنہیں ہوتا ہے جن کے پاس بورڈ کا معاہدہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ شریس ائیر کی کپتانی میں دہلی کیپٹل نے آخری سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دہلی کیپٹل سال 2020 میں پہلی بار آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ ائیر نے گذشتہ سیزن میں 519 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ ایئر نے اب تک آئی پی ایل کے 79 میچوں میں 2200 رنز بناچکے ہیں۔ ائیر کی جگہ دہلی کیپٹل نے رشبھ پنت کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button