اسپورٹسسرورق

آئی پی ایل 2021: کوروناکی وجہ سے خوفزدہ ہیں آسٹریلیائی کرکٹر ، جلد چھوڑنا چاہتے ہیں آئی پی ایل :ڈیوڈ ہسی

سڈنی:(اردودنیا.اِن)آسٹریلیا کے بہت سے کرکٹر خوف کے سبب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد وہ اپنے ملک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے راجستھان رائلز کوچھوڑ دیا ہے۔ یہ بات اتوار کے روز منظرعام پر آئی ، جب انگلینڈ کے ساتھی آر آر کھلاڑی لیام لیونگ اسٹون نے کچھ روز قبل بائیو بلبل کی تھکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل چھوڑ دیا تھا۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ کئی آسٹریلیائی کھلاڑی اسکاٹ موریسن حکومت (آسٹریلیائی حکومت) کی جانب سے ہندوستان سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں کمی کے بعد گھبرا گئے ہیں۔ ہندوستان یومیہ 3.5 لاکھ کیسز اور طبی سہولیات کی ناکافی کی وجہ سے وبا کے ایک مشکل مرحلے سے گذر رہا ہے ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹراور سابق آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ ہسی کے حوالے سے اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی اس بات سے قدرے پریشان ہے کہ آیا وہ آسٹریلیا واپس آسکتا ہیں یا نہیں۔میں یہ کہوں گا کہ آسٹریلیائی واپس آنے کے بارے میں کچھ دوسرے آسٹریلین (ٹائی کے علاوہ) بھی ہوں گے ، جو تھوڑا پریشان ہوں گے۔

یہاں کیا ہورہا ہے اس سے ہر کوئی بہت پریشان ہے ۔اسٹیو اسمتھ (دہلی کیپٹل ) ، ڈیوڈ وارنر (سن رائزرس حیدرآباد) ، پیٹ کمنس (کولکاتہ نائٹ رائڈرز) ، گلن میکس ویل (رائل چیلنجرز بنگلور) آئی پی ایل میں حصہ لینے والے 17 آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ٹائی کی روانگی سے لیگ میں 16 آسٹریلیائی باشندے رہ گئے۔ واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈ (چنئی سپر کنگز) ، مچل مارش (سن رائزرس حیدرآباد) اور جوش فلپ (رائل چیلنجرز بنگلور) ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button