تلنگانہ کی خبریں

آکسیجن ٹینکرس کے ٹرانسپورٹ میں تاخیر نہ کی جائے:چیف سکریٹری تلنگانہ

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمارنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ تال میل کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ دیگر ریاستوں سے حیدرآباد آنے والی آکسیجن کو منتقل کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہونے پائے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر سومیش کمار نے ٹرانسپورٹ اور آرٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں دیگر ریاستوں کو آکسیجن کے ٹینکرس بھیجنے،ان کی جلد واپسی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ریاست کو اوڈیشہ کے آنگور اور کرناٹک کے بیلاری سے آکسیجن لایاجارہا ہے۔عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان گاڑیوں کی منتقلی میں کسی بھی تاخیر کو روکنے کے لئے میکانکس اور دیگر ماہرین کی ٹیم تشکیل دے۔ساتھ ہی پولیس کی اسکارٹ گاڑیوں کو بھی ان گاڑیوں کے ساتھ رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن ایکسپریس جو آکسیجن کے ٹینکرس کے ساتھ آرہی ہے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کیاجائے تاکہ اس خصوص میں ریلویز کی جانب سے بنائے گئے گرین چینل سے استفادہ کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اوڈیشہ سے تلنگانہ سفر کی مدت 6دن کو کم کرتے ہوئے 3دن کردیاگیا ہے۔

کام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹینکرس میں مناسب تبدیلیاں کریں تاکہ ان ٹینکرس کو کارگو جہازوں میں آسانی کے ساتھ منتقل کیا جاسکے۔چیف سکریٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ڈرائیورس اور میکانکس کی ٹیمیں تشکیل دے۔ساتھ ہی موجودہ 30ٹینکرس کے علاوہ بعض مزید ٹینکس حاصل کرنے کے لئے پرائیویٹ کنٹریکٹرس کے ساتھ تبادل خیال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button