ممبئی: (انصاری حنان) ممبئی ایس پی رہنما اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی بایوپک "میں ملائم” کی خصوصی اسکریننگ سہارا اسٹار ہوٹل لنک کروفٹ اسٹوڈیو میں ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی کے لئے منعقد کی گئی۔ فلم ڈسٹبیوٹر اور ڈان سنیما کے ہدایت کار محمود علی، مرکزی اداکار امیت سیٹھی، پروڈیوسر مینا سیٹھی منڈل، اداکارہ ثنا امین شیخ، سپریہ کرناک، مصنف راشد اقبال، آفتاب علی، بھومیکا کلیتا اس موقع پر موجود تھے۔
اس کے علاوہ، دیگر معززین مہمانانِ کرام میں جنت زبیر، ڈاکٹر خالد شیخ، فہد اعظمی (کارپوریٹر)، رخسانہ صدیقی (کارپوریٹر)، عرفان خان (کارپوریٹر) نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ابو عاصم اعظمی نے فلم "میں ملائم” دیکھ کر ملائم سنگھ یادو کے بارے میں لکھی گئی کہانی کی تعریف کی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ہمارے نیتا جی سے محبت کرتا ہے وہ کبھی بھی اس فلم سے محروم نہیں ہوگا انہوں نے خواہش کی کہ فلم بلاک بسٹر بن جائے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک عظیم قائد کی بائیوپک کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ فلم ملٹی پلیکس میں ٹیکس فری ہونا چاہئے فلم 29 جنوری 2021 کو پورے ہندوستان میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی
اس فلم کو ایم ایس فلمز اور پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے، فلم کے ہدایت کار سووندو راج گھوش ہیں جبکہ اسکرین رائٹر راشد اقبال ہیں ڈان سنیما اس فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کی تیاری میں ہیں فلم میں ملائم سنگھ کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ پہلوؤں کو بھی اس فلم میں پیش کیے جائیں گے





