
ایم فل، ایم ٹیک کے چوتھے اور ایم بی اے کے فائنل سمسٹر کے طلبہ کیلئے8 فبروری سے جے این یو کیمپس دوبارہ کھول دیا جائے گا
ایم فل، ایم ٹیک کے چوتھے اور ایم بی اے کے فائنل سمسٹر کے طلبہ کیلئے8 فبروری سے جے این یو کیمپس دوبارہ کھول دیا جائے گا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ایم فل اور ایم ٹیک کے طلبہ، ایم بی اے کے چوتھے سمسٹر اور فائنل سمسٹر کے طلبہ کو ’انلاک‘ کے ساتویں مرحلے کے تحت 8 فروری سے یونیورسٹی کیمپس جانے کی اجازت ہے۔ یونیورسٹی کے بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری نے بھی جزوی طورپر خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جون سے قبل جو طلبہ لیب کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اپنی تحقیق (مقالہ) یا مضمون ،مقالہ پیش کرنا چاہتے ہیں انہیں کیمپس آنے کی اجازت ہے۔
بی آر امبیڈکر سنٹرل لائبریری نے طلبہ، اسکالرز اور فیکلٹی ممبران کو لائبریری سے کتابیں حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ فی الحال لائبریری صدر کو ای میل بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، صرف پانچ طلبہ کو کتابیں لینے کے لئے لائبریری میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ اسٹڈی روم، بک شیلف وغیرہ اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ لائبریری نے طلبہ اور دیگر کو کوڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ کیمپس کے اندر موجود ڈھابے اور کینٹین اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔



