ممبئی :(اردودنیا.اِن)انٹیلیا کیس میں گرفتار ممبئی پولیس کے معطل اے پی آئی سچن واز ے کے حراست میں 7 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ خصوصی عدالت نے این آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ انہیں ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ واز ے کی حراست کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ اس کے پیش نظر این آئی اے کی ٹیم وازے کو لے کر خصوصی عدالت پہنچی۔
این آئی اے نے عدالت لانے سے پہلے واجے کا طبی معائنہ کیا۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے تحقیقاتی ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ 7 اپریل کو اپنی اگلی پیشی کے دوران ان کی صحت اور اس کی بیماریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ اس سے قبل سچن وازے کے وکیل نے عدالت میں درخواست لکھی تھی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اس کے سینے میں درد کے ساتھ دل میں 90 فیصد دو بلاکزہیں۔
ایسی حالت میں اسے امراض قلب کے ماہرین سے جانچ کرایا جائے ، تاکہ علاج شروع ہو سکے۔یہاں سچن واز ے کے بھائی نے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں درخواست دے کر ان سے ملنے کی اجازت مانگی ہے، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ اس کے بعد کمرہ ٔ عدالت میں ہی سچن اور اس کے بھائی کے درمیان 5 منٹ کی ملاقات ہوئی۔



