بین الاقوامی خبریںسرورق

ایک ماہ میں مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر 50 بار اسرائیلی پابندی

ایک ماہ میں مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر 50 بار اسرائیلی پابندی

ابراہیمی

الخلیل: (ویب ڈیسک) قابض صہیونی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز کی ادائیگی پر ناروا پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ صہیونی فوج نے الخلیل شہر کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر 50 بار پابندی عاید کی۔خیال رہے کہ صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اذان دینے سے یہودی آباد کاروں کے آرام وسکون میں خلل پڑتا ہے۔

خاص طور پر مغرب کی اذان دینے پر اکثر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ایک طرف اسرائیلی حکام مسجد ابراہیمی میں فلسطینی ملسمانوں کو نماز ادا کرنے اور اذان دینے سے محروم کر رہے ہیں، تو دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو مقدس مقام میں داخلے کی پوری اجازت دی جاتی ہے۔ فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق صہیونی حکام نے حالیہ ایام میں کرونا کی آڑ میں مسجد ابراہیمی میں مرمتی کام سے بھی روک دیا تھا۔

کرونا وائرس: جاپان میں ایمرجنسی صورتحال میں 7 مارچ تک توسیع

متعلقہ خبریں

Back to top button