جرائم و حادثات

بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی

حیدرآباد:24ڈسمبر (اردودنیا نیوز) شہر حیدرآباد کے بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔جیڈی مٹلہ ڈپو سے تعلق رکھنے والی آرٹی سی بس نے سکندرآباد سے جیڈی مٹلہ جانے کے دوران ایک شخص کو ٹکر دے دی۔اس زخمی شخص کی شناخت گالیا کے طورپر کی گئی ہے جس کو علاج کے لئے مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے کہاکہ گالیا کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button