قومی خبریں

بجٹ میں بھی چھائی ٹیم انڈیا،وزیر خزانہ نے کیا آسٹریلیا میں ملی تاریخی جیت کا ذکر

بجٹ میں بھی چھائی ٹیم انڈیا،وزیر خزانہ نے کیا آسٹریلیا میں ملی تاریخی جیت کا ذکر

ٹیم
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستانی ٹیم کوآسٹریلیائی دورے پر ملی تاریخی فتح کو رواں سال کے بجٹ کے دوران خصوصی توجہ دی گئی۔ یکم فروری 2021 کو پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ٹیم انڈیا کی شاندار فتح پرکہا کہ کیسے مشکل صورتحال میں بھی ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا۔سیتارمن نے بجٹ پیش کرنے سے قبل ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہونے کے ناطے ہمیں جو خوشی ملی ہے ہندوستان کی بڑی کامیابی کو یا درکھا جائے گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس کس طرح کا معیار ہے ، خاص طور پر جس طرح سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے آگے آئے۔

آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستان صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ اس کے بعد ہندوستان ملبورن میں واپس آیا اور برسبین میںسیریز کو 2-1 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button