جرائم و حادثات

بریلی میں عاشق جوڑے کی ٹرین سے کٹ کر موت

بریلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش میں ضلع بریلی کے فتح گنج مشرق میں بِلپور ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک شخص اور لڑکی کی کٹ کر موت ہو گئی۔ معاملے کو معاشقے سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ایس پی دیہات راج کمار اگروال نے منگل کے روز بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ رات سے غائب تھے۔ دونوں کی موت کی اطلاع ملنے پر فتح گنج مشرق پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ضلع شاہجہاں پور میں تھانہ جیتی پور کے گاؤں مگن پور کی باشندہ 15 برس کی لڑکی درجہ آٹھ کی طالبہ تھی جس کا 25 برس کے شیام سنگھ کے بیٹے انوپ سنگھ سے کافی دنوں سو معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکی رشتے میں لڑکے کی بھتیجی بتائی جا رہی ہے۔ پیر کی رات دونوں گھر سے غائب ہو گئے اور منگل کی صبح تقریباً چھ بجے دونوں کی لاش ضلع بریلی کی بِلپور ریلوے اسٹیشن کے پاس ریلوے ٹریک پر پڑی ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ریلوے لائن کے کنارے کنارے جا رہے تھے۔ اس درمیان ڈاؤن لائن پر ٹرین کے آ جانے سے دونوں ٹرین کی زد میں آ گئے۔ اس کے سبب ٹرینوں کی آمد و رفت بھی رک گئی۔ اس دوران گورکھپور-دہرادون ایکسپریس بِلپور، نیو جلپائیگُڑی ایکسپریس میران پور کٹرا میں اور ایک مال گاڑی آؤٹر پر کھڑی تھی۔ ایک گھنٹے کے بعد دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button