
واشی پولیس کی قابل تحسین فرض شناسی
ممبئی:(اردودنیانیوز) ممبئی پولیس کی فرضی شناسی کے کئی واقعات عوام کی نظر وں سے اوجھل رہے ہیں۔کئی ایک ایسے واقعات بھی شامل ہیں جسمیں والدین سے بچھڑےبچوں کوانکے والدین سے دوبارہ ملایاگیا۔واشی پولیس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیزمیں ایسے ہی ایک واقعہ کاتذکرہ کیاگیاہے۔اطلاعات کے مطابق شریمتی شرہانامی ایک ۲۷؍سالہ نوجوان خاتون اپنے بہرام پور،کلکتہ،مغربی بنگال میں واقع رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
۲۶؍دسمبر۲۰۲۰؍کورات میں گشت پرنکلی واشی پولیس نے مذکورہ خاتون کوواشی ریلوے اسٹیشن پربے موقع گھومتے ہوئے دیکھا۔پولس افسران نے مذکورہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی توپتہ چلاکہ مذکورہ خاتون مغربی بنگال سے اپنے والدین سے جھگڑاکرکے ممبئی پہنچ گئی۔
مزیدتفصیلات کے مطابق پولیس نے ازراہ ہمدردی اورانسانیت نوازی مذکورہ خاتون کاقریب ہی چیرٹیبل ٹرسٹ کی بلڈ نگ میں ر ہنے کاانتظام کیا۔نیزمغربی بنگال پولیس سے رابطہ قائم کرکے مذکورہ خاتون کے گھروالوں کوممبئی بلایااورپولس اسٹیشن میں مذکورہ خاتون کواسکے والدین کے حوالے کیا۔اس کاروائی کی انجام دہی میں زون (۱) کے ڈپٹی پولس کمشنرشری سریش مانگڑے،شری ونائیک وسنت،اسسٹنٹ کمشنرپولس،واشی اوردیگرکئی پولیس افسران شامل ہے۔



