

پورنیہ (ای میل)ضلع میں 23 سے 26 دسمبر تک وٹامن اے خوراک مہم چلائی جانی ہے،اس کو لے کر سبھی بلاک کے صحت عہدیداران کو صدر اسپتال کے ضلع پروٹیکشن ہال میں تربیت دی گئی، تربیتی پروگرام میں سول سرجن ڈاکٹر امیش شرما نے کہا کہ وٹامن اے کا ٹیکہ 9ماہ سے پانچ سال کے سبھی بچوں کو ملنا ضرور ی ہے، وٹامن اے کی کمی بچوں کی شرح اموات کی اصل وجہ ہوسکتی ہے،اس لیے سبھی صحت اہلکاروں کو اس کی خوراک ہر بچے تک پہنچانا ضروری ہے،اس لیے ہر چھ ماہ میں مہم چلائی جاتی ہے،اس بار بھی ہمیں سبھی بچوں تک وٹامن اے کی خوراک پہنچانی ہے۔ ضلع میں نشان زد بچوں کی کل تعداد 6.50 لاکھ ہے، بچوں کی بہتر صحت کے لیے اس مہم کی صد فیصد کامیابی ضرور ہونی چاہئے۔ تربیتی پروگرام میں سول سرجن کے ساتھ ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس کے ورما، ضلع پروٹیکشن افسر ڈاکٹر ایس سی پاسوان،ڈی پی ایم برجیش کمارسنگھ، ڈی سی ایم سنجے دنکر، اے پی ڈیمیولوجسٹ نیرج کمارنرالاکے ساتھ سبھی بلاک کے ایم او آئی سی، بی ایچ ایم اور بی سی ایم موجود تھے۔بلاک سطح پر ہیلتھ اہلکاروں کو بھی تربیت دی جائے گی۔ وٹامن اے مہم کو جاری رکھنے کے لیے بلاک سطح پر بھی سبھی ہیلتھ اہلکار جن میں آشا، اے این ایم اور آنگن باڑی کارکنان شامل ہوں گی۔انہیں تربیت دی جائے گی۔ تربیت میں بچوں کو وٹامن اے کی خوراک دینے کی جانکاری دی جائے گی۔ چار عام دن اور ایک اضافی دن کی اس مہم کے دوران صحت اہلکار دو دن گھروں کا دورہ اور دو دن آنگن باڑی مراکز یا ٹیکہ کاری کے مقام پر بچوں کو وٹامن اے کی خوراک پلائیں گے۔ ایک اضافی دن میں گھر گھر جاکر چھوٹے ہوئے سبھی بچوں کو خوراک دی جائے گی، ایسے بچے جو چھ ماہ کے اندر وٹامن اے کی دو لے چکے ہیں اور جو بچے سردی کھانسی یا بخار سے متاثر ہیں انہیں وٹامن اے کی خوراک نہیں دی جانی ہے۔



