قومی خبریں

بھارت کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: جنرل راوت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)چیف آف ڈیفنس (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان شمالی سرحدوں پر جمود کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

جنرل راوت نے یہاں اپنے خطاب میں کہاہے کہ چین نے سوچا ہے کہ وہ تکنیکی طاقتوں کے سبب اعلیٰ مسلح افواج کی حامل طاقتوں کو کم طاقت دکھا کر اپنے مطالبات کو پورا کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگا۔

انھوں نے کہاہے کہ لیکن میرے خیال میں ہندوستان شمالی سرحدوں پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہم نے ثابت کیا کہ ہم سر نہیں جھکائیں گے۔سی ڈی ایس نے کہاہے کہ ہندوستان خطے میں جمود کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو روکنے میں ثابت قدم رہ کر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button