اسپورٹس

بھونیشور کمار کی عمدہ فارم کو دیکھتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنا طے :سنجے بانگر

نئی دہلی:(اردودنیاڈاٹ اِن)ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب بھونیشور ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ بھونیشور کی کارکردگی سے متاثر بہت سے عظیم کرکٹروں نے ان کی تعریف کی ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ سنجے بانگرنے بھونیشور کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔سنجے بانگر نے کہا کہ اگر بھونیشور کمار فٹ اور فارم میں ، رہتے تو وہ اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ .

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔ اس سے پہلے آئی پی ایل میں بہتر کرنا ہوگا۔ ٹیم کے پاس بھی موقع ہے۔ میں ابھی کسی بھی کھلاڑی کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہونے کی دوڑ سے باہر نہیں سمجھتا ہوں۔ بھونیشور کمار طویل عرصے تک فٹنس سے لڑنے کے بعد ٹیم انڈیا میں واپس آئے ہیں اور عمدہ فارم میں ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button