عام زندگی جزوی طور پر بحال، انٹرنیٹ اور آر ٹی سی خدمات ہنوز معطل، شادی کی کئی تقاریب ملتوی
بھینسہ:(اروددنیا.اِن)بھینسہ میں پیش آئیے تشدد کے آج آٹھ دن مکمل ہوچکے ہیں اس دوران عوام کوکافی مشکلات کاسامنا تھا اور اشیاء ضروریہ کی حصولی کیلئے عوام کافی منتظر تھی کیونکہ انہیں ترکاری ،دودھ ،اوررسوئی گیس کی حصولی ایک چیلنج بن چکی تھی ۔ان حالات کے پیش نظر عام زندگی مکمل مفلوج ہوچکی تھی ۔لیکن کل رات ضلع انتظامیہ نے بھینسہ میں جاری حالات میں کچھ نرمی کااعلان کردیا ۔
صبح سات بجے تا گیارہ بجے تک عوام کو اشیاء ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی اور اس نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی آج بھینسہ عوام کواژدھام دوکانوں میں خرید وفروخت میں مصروف دیکھاگیا ۔اور عوام کی بازاروں میں چہل پہل کی وجہہ سے عام زندگی کچھ دیر کیلئے معمول آتی ہوئی دیکھی گئی ۔اورعوام کو آٹھ دنوں بعد راحت نصیب ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ بھینسہ میں ترکاری اور پھلوں اور پھولوں کی دوکانات کو جو آج کھولی گئی جس میں مال رکھاگیا تھا وہ انتہائی ناکارہ ہوچکا تھا سڑھ گل چکا تھا جس کی وجہہ سے تاجرین کوبھی نقصانا ت ہونے کی بات کی جارہی ہے۔جبکہ بھینسہ شہر کے حالات موجودہ صورتحال پرامن ہے اور کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہوئی ہے اور آگے بھی کوئی واقعہ نہیں ہوگا تو اس بات کے امکانات ہیں کی انتظامیہ کی جانب سے مزید نرمی دی جائیگی ۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جو گیارہ بجے تک نرمی دی گئی اور گیارہ بجتے ہی پولیس کی جانب سے سختی کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے لوگو ں کو واپس کردیا گیا ۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی سرویس مکمل مسدود ہوجانے کی وجہہ سے تمام دفاتری کاروبار ٹھپ پڑے ہوئے ہیں اس کے علاوہ سب سے اہم انٹرنیٹ اسرویس بند رہنے کی وجہہ سے ہر ماہ ملنے راشن کا حصول بھی عوام کیلئے ناممکن ہوچکا ہے کیونکہ راشن کے حصول کیلئے آن لائن ضروری ہے۔
صرف کچھ فیصد راشن سربراہ کیا تھا جبکہ راشن کے حصول کیلئے ہر ماہ کی پندرہ تاریخ آخری ہوتی ہے جبکہ تشددکی وجہہ سے آٹھ دن تو گذرچکے ہیں۔اس ضمن میں انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ عوام کو راشن کی سربراہی کیلئے اس جانب اقدامات کرتے ہوئے انٹرنیٹ سرویس کو بحال کرین کیونکہ آج نرمی کے دوران عوام کو راشن دکانوں پر پہنچکر مایوسی کے ساتھ واپس ہوتے ہوئے دیکھی گئی ۔
اس کے علاوہ کئی خاندان دوسرے مقامات اوردوسرے مقامات کے افرا د یہاں پھنسے ہوئے ہیں او ر انہیں واپس ہونے کیلئے مسائل کاسامنا ہے کیونکہ بس سرویس آج آٹھویں دن بھی مکمل معطل ہے ۔تشدد کی وجہ سے اس ماہ میں طئے گئی کی کئی شادیوںکو منسوخ کردیا گیا ۔اس کے علاوہ بھینسہ میں اشیاء ضروریہ کی درآمد نہ ہونے کی وجہہ سے یہاں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں آج بہت اضافہ کردیاگیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے 29کیس رجسٹرڈ کیے گئے۔48افراد کو ریمانڈ کیاگیا۔جبکہ 32 مفرور ہیں۔شرپسند افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے نشاندہی کی جارہی ہے۔



