

سیوان(ایجنساں)ضلع کے جی وی نگر تھانہ علاقہ کے مادھوپور جین بابا کے نزدیک بارات کو سجانے کے لیے ٹینٹ کا سامان لے کر جارہی پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کے کنارے پلٹ گئی جس سے پک اپ وان میں سوار ٹینٹ ہائوس میں کام کرنے والے دو مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے اور پک اپ وان میں لدا ٹینٹ کا سامان چاروں طرف بکھر گیا۔ادھر مذکورہ حادثہ کی اطلا ع جیسے جی وی نگر تھانہ وانسپکٹر پرمود کمار سنگھ کوملی تو انہوں نے فوراً موقع پر تھانہ میں ماموراسسٹنٹ سب انسپکٹر کلو رجک کو موقع پر بھیجا ، موقع پر پہنچتے ہی رجک نے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال سیوان بھیجا، بعد میں پولس نے حادثہ کا شکار ہوئی گاڑی کو ضبط کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ زخمیوں میں جامو بازار تھانہ علاقہ کے ضیائودی ٹولہ باشندہ گئور شنکر مانجھی کے 18سالہ بیٹا سندیپ کمار مانجھی اور پچ رکھی تھانہ علاقہ کے شاہ تکیہ گائوں نبی حسن کا بیٹا خورشید عالم شامل ہے۔ دونوں زخمیوں کو پولس نے سیوان اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ حادثہ کے سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی دوپہر پچھ رکھی بازار واقع فیروز ٹینٹ ہائوس سے ایک پک اپ وان پر لاد کر سارن ضلع کے نیاپور تھانہ علاقہ کے دھن گرھا گائوں لیے جایا جارہاتھااسی بیچ مادھور پور جین بااباز کے نزدیک پک اپ وان پلٹ گئی جس میں سوار دو مزدور شدید طور سے زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر مزدور زخمی ہیں۔



