
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن) ترکی کے دورے پر گئے ہندوستانی باکسنگ ٹیم کے 8 ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور انہیں استنبول میں قرنطین میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں تین باکسر بھی شامل ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے چاندی تمغہ یافتہ گورو سولنکی (57 کلوگرام) ، پریاگ چوہان (75 کلوگرام) اور برجیش یادو (81 کلوگرام) ایک ہفتے قبل کورونا سے سے مثبت پائے گئے تھے۔
اس وجہ سے انیس مارچ کو مقابلہ ختم ہونے کے باوجود انہیں استنبول میں قرنطین میں ہی رہنا پڑرہا ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق کوچ دھرمیندر یادو اور سنتوش بیرامول ، فزیو شیکھا کیڈیا اور ڈاکٹر امیش کے علاوہ ویڈیو تجزیہ کار نتن کمار کو قرنطین میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم بوسفورس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے استنبول گئی تھی۔



