تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ:ہیماکوہلی نےہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طورپر حلف لے لیا

حیدرآباد:7/جنوری(ایجنسیز)ہیماکوہلی نے تلنگانہ ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طورپر آج حلف لے لیا۔راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ میں پُراثر تقریب میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ان کو حلف دلایا۔جسٹس کوہلی، جسٹس آرایس چوہان کی جانشین بن گئی ہیں۔

جن کا تبادلہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کیاگیا۔اس طرح جسٹس کوہلی تلگو ریاست کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئی ہیں۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی،صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی، ہائیکورٹ کے ججس اور عہدیداروں نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب کے سلسلہ میں ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

جسٹس کوہلی نے نیشنل لا یونیورسٹی کی گورننگ کونسل کی رکن کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔دہلی ہائی کورٹ کی جج کے طورپر خدمات انجام دینے والی جسٹس کوہلی کو ترقی دیتے ہوئے تلنگانہ ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقررکیاگیاتھا۔

انکی پیدائش 2ستمبر1959کو ہوئی تھی۔14دسمبر کو سپریم کورٹ کے کالیجیم نے ان کے نام کی سفارش کی تھی جس کے بعد صدر جمہوریہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد مرکز نے 31دسمبر کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انکو تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button