تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان گاڑیوں کی آمد ورفت پر عہدیداروں نے پابندی عائد کردی ہے۔کوویڈ وبا کے پیش نظر اے پی حکومت نے بین ریاستی سرحدات کو بند کردیا ہے۔12بجے دوپہر سے 6بجے شام تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔تلنگانہ کی سرحدات رام پور(کوداڑ)،پوندوگولا(واڈے پلی)،ناگرجناساگر(ماچرلہ)تین چیک پوسٹ بند کردیئے گئے ہیں۔ضروری خدمات کو اس سے مستثنی دیاگیا ہے۔
ریاست کی سرحدات پر چیک پوسٹ کو بند کردینے سے سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔کرفیو پرپڑوسی ریاست اے پی کی حکومت کی جانب سے احکام جاری کئے گئے۔آج سے اس ماہ کی 18تاریخ تک کرفیو نافذ رہے گا۔بذریعہ طیارہ اورٹرین جانے والے مسافرین کی جانب سے ٹکٹ دکھائے جانے پر ہی ان کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
اسی طرح حکومت نے پرائیویٹ اسپتالوں،ہیلت ورکرس کو اس سے مستثنی دیا ہے۔ریاست کی سرحدات کے قریب دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے



