تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ بھرمیں غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کا پرانے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد22/ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ بھرمیں آج سے غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کا پرانے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن شروع ہوا۔ابتدا میں حکومت نے نئے ریونیو قانون کی منظوری کے بعد دھرانی پورٹل کے ذریعہ رجسٹریشن کے عمل کو شروع کیاتھا۔اس طرح رجسٹریشن کے لئے سلاٹ بک کرنے کی ضرورت پڑرہی تھی اور یہ نئے طریقہ کار کا رجسٹریشن 14دسمبر سے شروع ہوا تھاتاہم سلاٹ بکنگ کے ذریعہ رجسٹریشن کے عمل میں کافی تاخیر ہورہی تھی اور ریاست میں چند سورجسٹریشن عمل میں لائے جارہے تھے ۔رجسٹریشن کے عمل میں سست روی اور ہائی کورٹ کی جانب سے سلاٹ کی بکنگ کے طریقہ پر اعتراض کے بعد حکومت نے پرانے رجسٹریشن کے طریقہ کار پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو کمپیوٹرایڈیڈ اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نام دیاگیا ہے ۔کارڈ سافٹ ویر کے ذریعہ رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوا ہے ۔

مزید خبریں 

متعلقہ خبریں

Back to top button