مٹ پلی: (اردودنیانیوز) ضلع جگتیال کے شہر مٹ پلی میں پہلی بار مٹ پلی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ بیڈمنٹن ٹورمنٹ منعقد کیا جارہاہے ۔اس ماہ کی 22 تاریخ شام 5 بجے 23 تاریخ شام 5 بجے اور 24 تاریخ دوپہر 1 بجے بمقام مٹ پلی کلب مٹ پلی اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ ڈبلس کے مقابلے میں انعام اول پانچ ہزارانعام دوم چار ہزار روپے جبکہ سنگلس کے مقابلے میں انعام اول چار ہزار اورانعام دوم دو ہزار روپے مقرر ہیں اس میں حصہ لینے والے خواہشمند کھلاڑی 21 جنوری دوپہر 2 بجے سے پہلے اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کے لئےفون نمبر7396962365 اور 6281021043 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔




