تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں کورونا کے 2478 نئے کیسز

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے 2478 نئے کیسز درج ہونے کے بعد ریاست میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 321182 ہوگئی۔ اسی دوران پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 1746 ہوگئی۔ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں سب سے زیادہ 402 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ میدچل ملکاجگیری ضلع میں 208 اور نظام آباد میں 176 کیسزہیں۔

مزید 363 افراد کی صحت یابی کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 303964 ہوگئی۔ ریاست میں اس وقت 15472 افراد زیرعلاج ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کورونا کے لیے اب تک مجموعی طور پر 1.07 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 94.63 فیصد ہے اور شرح اموات 0.54 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button