
حیدرآباد : 18/ جنوری(ایجنسیاں)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 206نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,91,872ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1579ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 346افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,86,244 ہوگئی ہے ۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4,049ہے جن میں 2281مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21,893کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم350 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 74,83,580 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 45نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ۔



