تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ : نائیٹ کرفیو میں 15 مئی تک توسیع

شادی میں 100 اور تدفین میں 20 افراد کی پابند

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ میں نائٹ کرفیو میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج جی او ایم ایس 94 جاری کیا۔ واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کیسوں پر قابو پانے 20 اپریل سے نائنٹ کرفیو نافذ کیا گیا ۔ جس میں 30 اپریل کو مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی گئی تھی ۔ نائٹ کرفیو 8 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ تھا ۔

تاہم اس میں 15 مئی کی صبح 5 بجے تک توسیع کردی گئی ۔ اوقات رات 9 بجے تا صبح 5 بجے تک رہیں گے ۔ تجارتی ادارے اور دوکانات رات 8 بجے بند کئے جائیںگے ۔ اس دوران ہائی کورٹ ہدایت کے مطابق حکومت نے شادی تقاریب میں 100 افراد اور تدفین و آخری رسومات میں 20 افراد کی شرکت کی پابندی عائد کردی ہے۔ چیف سکریٹری نے جی او ایم سی 98 جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ میں ماسک کے استعمال کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا ۔

100 سے زائد افراد کی اجازت نہیں رہے گی ۔ آخری رسومات اور تدفین میں کوویڈ تحدیدات کے ساتھ 20 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت نہیں رہیگی ۔ سماجی ، سیاسی اسپورٹس تفریحی ، تعلیمی ، مذہبی اور تہذیبی اجتماعات پر پابندی رہیگی ۔ پولیس و ضلع حکام کو سختی سے نفاذ کی ہدایات دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button