تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ : پہلی تا آٹھویں جماعت کیلئے امسال کلاسیس کا انعقاد نہیں کیا جائیگا

تلنگانہ : پہلی تا آٹھویں جماعت کیلئے امسال کلاسیس کا انعقاد نہیں کیا جائیگا۔

کلاسیس

تلنگانہ: (اردودنیا.اِن)ریاست میں پہلی تا آٹھویں جماعت کیلئے جاریہ سال کلاسس کا انعقاد نہیں کیا جائیگا اور امتحانات بھی آن لائین ہی لئے جائیں گے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق جماعت اول تا آٹھویں کیلئے باضابطہ کلاسس کا آغاز نہیں ہوگا اور نہ فزیکل امتحانات منعقد ہونگے بلکہ آن لائن امتحانات ہونگے ۔

نویں اور دسویں جماعت کیلئے باضابطہ کلاسیس کے باوجود حاضری کا فیصد بہتر نہیں ہوپایا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کیلئے باضابطہ کلاسس کے آغاز پر سماجی فاصلہ پر عمل مشکل بلکہ ناممکن ہوجائے گا اسی لئے آن لائن کلاسیس کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نویں اور دسویں جماعت کے سماجی فاصلہ کے ساتھ کلاسیس کے آغاز کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد احکام جاری کئے جائیں گے ۔حکومت نے تعلیم کو متاثر ہونے بچانے جو اقدامات کئے ہیں ان میں ٹی وی سیاٹ و یوٹیوب‘ ڈیجیٹل کلاسیس اور دیگر ذرائع سے تعلیم کے اقدامات کئے گئے ہیں پہلی تا آٹھویں جماعت کی تعلیم کے سلسلہ میں تیار کردہ تجاویز حکومت کو روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button