
پہلی اور دوسری لہر میں ایک بھی کیس نہیں
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کا ہر ملک ہر شہر اور ہر ضلع کورونا سے متاثر ہوا ہے ، مگر ریاست تلنگانہ کا ایک گاؤں ایسا ہے جہاں کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں آج تک ایک بھی کورونا کا کیس درج نہیں ہوا جو ساری ریاست میں ایک مثالی گاؤں بن کر ابھر رہا ہے ۔یہ لاولہ گاؤں ضلع ملگوکے لنگال گرام پنچایت کے حدود میں واقع ہے جو پہاڑیوں اور جھاڑیوں سے گھرا ہوا ہے ۔ اس گاؤں میں 30 خاندان کے 100 افراد رہتے ہیں ۔
یہ قبائلی علاقہ ہے جہاں کے عوام زراعت اور مزدوری کرتے ہیں ۔ یہ گاؤں منڈل ہیڈ کوارٹر سے 14 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ اس گاؤں کے عوام غیر ضروری دوسرے مقامات کا سفر نہیں کرتے، ہرہفتہ منڈل گویند راؤ پیٹ میںمنعقد ہونے والے بازار کو جاکر ایک ہفتہ کی ایک ساتھ اشیاء ضروریہ خریدتے ہیں ۔رشتہ دار صرف شادی بیاہ یا دوسرے تقاریب میں پہنچتے ہیں ، خالی اوقات میں ہر کوئی اپنی اپنی جگہ رہتے ہیں اگر کوئی ضروری کام سے باہر جاتے ہیں تو توال سے چہرے کو ڈھک لیتے ہیں ۔
اس گاؤں کا قبائلی طبقہ دوسرے مقامات کا کم ہی سفر کرتا ہے ۔ بالخصوص شہری علاقوں کا رخ بھی نہیں کرتے ۔ اس گاؤں کے تمام لوگوں کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ نگیٹیو برآمد ہوا ، 100 کے منجملہ 30 افراد نے کورنا کا ٹیکہ بھی لیا ہے ۔ اس گاؤں میں زمانے قدیم کے پکوان اور کھانے پینے کی عادتیں آج بھی ہے ۔شہری عوام کی طرح فریج کا ٹھنڈا پانی پینے کے بجائے گاؤں کے عوام مٹی کے گھڑوں کا پانی پینے کے عادی ہے ۔
جنگلاتی پیداوار کو زیادہ تر غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ تاڈوایئے کے ایم پی ڈی او ستیہ جین پرساد نے کہا کہ عوام میں کورونا کے تعلق سے شعور بیدار کیا گیا اور احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہے جس پر گاؤں کے لوگ عمل کرتے ہیں اور دوسرے گاؤں کے لوگوں سے بہت ہی کم ملاقات کرتے ہیں جس کی وجہ یہ گاؤں کورونا کی وباء سے پوری طرح محفوظ ہے



