جرائم و حادثات

جسمانی تعلقات بنانے پررضامندنہ ہونے پرکردیامالک کی بیوی کا قتل

تفتیش

ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹر کے کلیان میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے مالک کی بیوی کو ہلاک کردیا ہے۔ اس نے یہ کام اس لئے کیا کہ خاتون نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کردیا۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ حقیقت قتل کی ابتدائی تفتیش میں سامنے آئی ہے۔

اس کے مطابق جسمانی تعلقات کی بات نہیںماننے پر اس نے خاتون کو قتل کردیا ہے۔ اس خاتون پر چاقو سے وار کیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان اور دیگر سے بھی تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعات کو پوری طرح سے سمجھا جاسکے۔اتوار کی رات اس نے دکان پرہی اپنے مالک اور اس کی اہلیہ کے ساتھ کھانا کھایا۔ ڈنر میں مشروبات بھی شامل تھے۔ دریں اثنا جب مالک کسی کام کے لئے باہر نکلا تو ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکراسے جسمانی تعلقات کی پیش کش کی۔

جب مالک لوٹا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی وہاں پڑی ہے۔ اس نے فوراپولیس کو بلایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ اس کے بعد حالات کے ثبوت اور تفتیش کے بعد پولیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ قتل کی وجہ جسمانی تعلقات کی پیش کش تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں انکوائری کی جارہی ہے اور جلد ہی کچھ اضافی معلومات بھی مل سکتی ہیں۔ پولیس خاتون کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button