بین الاقوامی خبریں

جعلسازی کی اطلاع دیجئے اور نقد انعام پائے: سعودی وزارت تجارت

الریاض:5/جنوری (ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مملکت میں عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے تجارتی جعلسازی اور دھوکہ دہی کی اطلاع دینے والے کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تجارتی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے علاوہ سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کی اطلاع دینے والے کو جرمانے کی رقم میں سے انعام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہیکہ دھوکہ دہی اور جعلسازی کی نوعیت کے اعتبار سے انعامی رقم کا تعین کیا جاتا ہے۔ ’کسی کارباری ادارے میں غیر معیاری اشیا کی فروخت، زائد المیعاد یا انسانی استعمال کے لیے مضر چیز کی اطلاع دینے پر جرمانے کی کل رقم میں سے 25 فیصد اطلاع دینے والے کو ملیں گے‘۔ ’یہ انعامی رقم عدالت کی طرف سے حتمی فیصلہ سنانے کے بعد دی جاتی ہے‘۔انھوں نے کہا ہے کہ ’اطلاعات کی دوسری قسم غیر قانونی یا سعودی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار سے متعلق ہے‘۔ ’اس قسم کی اطلاعات دینے والوں کو جرمانے کی کل رقم میں سے 30 فیصد انعام دیا جائے گا‘۔ ’یہ انعامی رقم عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد دی جائے گی‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button