جرائم و حادثات

جلاد باپ نےچارسال کے بیٹےکو کنواں میں پھینکا، موت

جلاد باپ نےچارسال کے بیٹےکو کنواں میں پھینکا، موت

گملا:جاریہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں والد کی سفاکانہ شکل دیکھی گئی۔ باپ نے پہلے اپنے گھر کو آگ لگا دی۔ اس کے بعد اس کے 4 سالہ بیٹے کو اٹھا کر کنویں میں پھینک دیا ۔اور خود بھی اسی کنویں میں کود گیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد باپ اور اس کے بیٹے کو مقامی لوگوں کی مدد سے کنواں سے نکال لیا گیا ۔

اس واقعے میں بچہ دم توڑ گیااوراس کے والد کو بچا لیا گیا۔ معاملہ پیر کی شام کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم باپ ذہنی طور پرمعذور ہے۔ موقع پرپولس پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔مہلوک بچے کی شناخت ابھیجیت کجور کے نام سے ہوئی ہے۔

ابھیجیت کے والد سمیر کجور کے گھر کے قریب ہی اس کا سسرال ہے۔ واقعے کے وقت سمیر اپنے گھر پر تنہا تھا۔ جب کہ بیوی اپنی ماں کے گھر تھی۔ سمیر نے اچانک شام کو اپنے گھر کو آگ لگا دی۔اس کے بعد ، وہ کلہاڑی لے کر اپنی ساس کے پاس پہنچا اور اپنے بیٹے کو گود میں لے گیا۔

جب لوگ اس کے پیچھے بھاگے تو سمیر کنویں کے پاس گیا اور کہا- یہاں مت آؤ ورنہ میں بچے کو کنویں میں پھینک دوں گا۔اور سمیر نے بچے کو کنویں میں پھینک دیا اور خود کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کنویں میں ڈوبے باپ بیٹے کو باہر نکال لیا۔ لیکن تب تک بچہ مرچکا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button