
کسی بھی قسم کی آفات میں قومی آفات ارضی و سماوی ٹیم مدد کیلئے تیار ہے ۔ضلع ایڈیشنل کلکٹراے۔بھاسکر راؤ
جنگاوُں:5فبروری (محمد عابد فیصل قریشی)ضلع ایڈیشنل کلکٹر جناب اے بھاسکر راؤ نے کہا کہ قومی آفات ارضی و سماوی ٹیم (این ڈی آر ایف) کسی بھی قسم کی آفت میں بہترین خدمات فراہم کرے گی ۔بروز جمعہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے وڈلا کنڈہ سے پدا پہاڑ کے راستے میں واقع ایینی تالاب میں نیشنل ڈیزسٹر ریسپانس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ دامودر سنگھ کی۔منعقد کردہ ڈسایسٹر موک ڈرل میں حصہ لیا اور اس موک ڈرل کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر متوقع آفات کی صورت میں چوکس این ڈی آر ایف فورس کی خدمات انمول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کی۔لاہرواہی کی وجہ سے بچے پکنک میں جاکر جان بحق ہورہیں ہیں۔ اسلئے والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی پرورش کا مکمل خیال رکھیں اور ان کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں۔
انھوں نے فورس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جب طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ٹریفک کا بہاؤ رک جاتا ہے ، جب درخت اور بجلی کے کھمبے گر جاتے ہیں اور پریشانی کا سبب بنتے ہیں تو ، یہ فورسز متاثرین کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے اور جانی ومالی نقصان سے حفاظت کے لئے کام کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جانی انجانی آفت میں ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی فراہم کرتی ہے۔ اور انھیں ہر ممکن طریقے سے تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کو معمولی نہ لیں اور چوکننا رہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک دفعہ نشکل میں ایک بچہ ایک تالاب میں ڈوب گیا تو ضلعی انتظامیہ کئی گھنٹوں تک تلاش کرنے کے بعد بھی پتہ نہیں لگا سکے ۔
مگر این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اسے دو گھنٹوں کے ڈھونڈ نکالا ۔۔۔۔اس منعقدہ ڈرل میں ٹیم نے پکنک پر جانے والے نوجوانوں کو تربیت دی کہ کشتی حادثے کی صورت میں ان کو کیسے بچایا جائے ، سیلاب میں پھنسے افراد کو کیسے بچایا جائے ، تیراکی نہ کرنے کی صورت میں انھیں کیسے بچایا جائے ۔مظاہرے کے ذریعہ سب سمجھایا گیا اور شعور بیداری کی گئی۔





