جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی) ورنگل پولیس کمشنر کی ہدایت پر پولیس کلا جاگرتی ٹیم نے جنگاؤں کے وینکریال گاؤں کا دورہ کیا تاکہ گاؤں والوں میں ٹریفک کے قواعد و احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور بیداری پیدا کی جاسکے اور سڑک حادثات کی روک تھام ، ہیلمٹ کے استعمال کے لزوم اور ڈرائیونگ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔
اور یہ ہدایت کی گئی کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے شراب نوشی کرکے گاڑی نہ چلائیں۔ اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کرنے کے فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔شراب کی فروخت پر پابندیاں عائد کرنے اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے پر زور دیا گیا۔
گڑومبا پر قابو پانا ، اور معاشرتی برائیوں پر شعور بیدار کرنے کیلئے کہانیوں اور گانوں کے ذریعہ اس انداز سے پیش کیا گیا کہ لوگوں کو سمجھنا آسان ہو۔ اس پروگرام میں جنگاؤں سی آئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پولیس کلاجاگروتی ٹیم کی جانب سے انچارج ڈی ملش ، ایس آئی سرینواس ، اے ایس آئی ناگمنی ، اور ہیڈ کانسٹیبل ولیم ، وینکٹیشورلو اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔




