تلنگانہ کی خبریں

جنگاوُں: یم ایل سی انتخابات کے ضمن میں گریجویٹس کا اجلاس منعقد


ریڈی
جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)ضلع  جنگاؤں کے انتخابی حلقے کے 28 وارڈکے کونسلر  محمد صمد نے یم ایل سی انتخابات کے ضمن میں گریجویٹس کا  ایک اجلاس منعقدکیا۔اس اجلاس میں بطور مہمانان خصوصی یم  یل اے پوچم پلی سرینواس ریڈی انچارج MLC الیکشن جنگاوُں ،  ضلع پریشد کے چیئرمین پاگالا سمپت ریڈی نے شرکت کی۔انھوں نے خطاب میں کہا کہ 14 مارچ کو منعقد شدنی یم یل سی انتخابات میں ٹی آر یس پارٹی کے کارکن پولٌا راجیشور ریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
اور کے سی ار صاحب کے ہاتھ مضبوط کریں ۔کیونکہ کے سی ار صاحب ہی ایک سیکولر قایُد ہیں اور ہمارے یم یل اے صاحب کی قیادت میں ہمارے ہردلعزیز کونسلر محمد صمد وارڈ کی ترقی کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہتے ہیں ہماری خواہش ہے وہ آپ لوگوں کی دعائیں اسی طرح سے لیتے رہے خوب ترقی کریں ۔
 اس اجلاس میں جنگاؤں حلقہ کے کوآرڈینیٹر گجا سمپت ریڈی ، میونسپل چیر پرسن پوکلا جمنا وایُس چیرمن میکلا رام پرساد ، ٹاؤن صدر بنڈا یادگری ریڈی سریش ریڈی ،نیولی سمپت ریڈی ، مولانا محمد عبدلحفیظ صاحب ،محمد شکیل صاحب اور دوسرے  کونسلروں  عوامی نمائندوں ، گریجویٹس اور ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button