قومی خبریں

جون کے بعد پہلی بار ایک دن میں کوروناکے صرف 9102 نئے کیسز

جون کے بعد پہلی بار ایک دن میں کوروناکے صرف 9102 نئے کیسز

کو

نئی دہلی :( اردودنیا.اِن) کوروناوائرس کواب قابو کیا جارہا ہے ، 6 ماہ سے زیادہ پہلی بار ایک ہی دن میں کورونا کے 10 ہزار سے بھی کم نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 9102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 10676838 ہوگئی۔وزارت نے بتایا کہ اب ملک میں 177266 مریض زیر علاج ہیں ، جو کل کیسز کا 1.66 فیصد ہے۔ اب تک 10345985 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور صحت یابی کی شرح 96.90 فیصد ہے۔ اسی دوران 117 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 153587 ہوگئی اور شرح اموات 1.44 فیصد ہے۔واضح رہے کہ 19 دسمبر تک ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے زائد تھی۔ 7 اگست کو متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ، 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔

اسی کے ساتھ ہی 16 ستمبر کو انفیکشن کے کل کیسز50 لاکھ ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ اور 19 دسمبر کو ایک کروڑ کو عبور کرچکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button